رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل
رائیونڈ کے علاقہ میں 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں نے 2 بھائیوں کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار ipnnدیا۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر زخمی دوسرا نوجوان (راشد) بھی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ مقتول کا بھائی واجد پہلے ہی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، یاد رہے کہ دونوں بھائیوں کو پھل فروشوں نے رقم کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقتولین کے والد کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کر رکھا ہے۔

